- Advertisement -
برسلز۔29اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ امور میں دو طرفہ امور کی ڈائریکٹر جنرل برگیٹ سٹیونز سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان اور بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کرتے ہوئے جامع بات چیت کی۔
- Advertisement -
انہوں نے خاص طور پر سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سفیر نے بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اور غیر قانونی یکطرفہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589832
- Advertisement -