اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یورپی یونین اور بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیر کو بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ایکس پر کئے گئے ٹویٹ میں آمنہ بلوچ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ٹویٹ میں یوم یکجہتی کشمیر اور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ کے ہیش ٹیگ بھی شیئر کئے گئے