- Advertisement -
تیرانہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے البانیہ کو 80 ملین یورو فراہم کرے گی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہاکہ انرجی سپورٹ پیکج 500 ملین یورو کے امدادی پیکج کا حصہ ہو گا جو یورپی یونین مغربی بلقان کے ممالک کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرے گا ۔
یورپی یونین کمیشن کے سربراہ نے البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پیکج کی فوری کھیپ اس مشکل وقت میں البانیائی خاندانوں اور چھوٹے کاروباروں کی مدد کرے گی اور ایندھن کے بلند نرخوں کے اثرات سے نمٹنے میں ملک کی مدد کرے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=334841
- Advertisement -