یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے سے اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ اور پونڈ کی شرح تبادلہ میں کمی ہوجائے گی،ڈیوڈ کیمرون

162

لندن ۔ 23 مئی (اے پی پی)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انھوں نے یورپی یونین سے انخلاءکے حق میں ووٹ دیا تو اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور پونڈ کی شرح تبادلہ میں کمی ہوجائے گی۔گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ خود مختار ماہرین معاشیات کے سروے کے مطابق ملک کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے سے فوری طور پر اس کی کرنسی کی شرح تبادلہ کم ہوجائے گی جس سے درآمدی بل میں اضافے کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کافی حد تک بڑھ جائیں گی