33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںیورپی یونین سے برطانوی انخلاءکی صورت میں جرمن بینکس بڑی حد تک...

یورپی یونین سے برطانوی انخلاءکی صورت میں جرمن بینکس بڑی حد تک متاثر ہونگے، بافن

- Advertisement -

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍبرلن ۔ 13 جون(اے پی پی) جرمنی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے سے جرمن بینکس بڑی تعداد میں متاثر ہونگے۔مالیاتی اداروں کی نگرانی کرنے والے ادارے ” بافن “ کے سربراہ فیلکس ہفلڈ نے اپنے ایک آرٹیکل میں کہا کہ انھیں توقع ہے کہ برطانوی عوام یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو بڑے مالیاتی اداروں کو زیادہ مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فیلکس ہفلڈ نے کہا کہ یورپین سنٹرل بینک نے انخلاءکی صورت نتائج پر بھرپور انداز میں نظر رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ بینکوں کے اپنے بھی ایسے گروپس قائم کردیے گئے ہیں جو صورتحال کا اپنی سطح پر جائزہ لیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8568

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں