یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے اہم محرک نائیجل فراگے کی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقا ت

159

لندن ۔ 13 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے اہم محرک نائیجل فراگے نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقا ت کی ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق وہ پہلے برطانوی سیاستدان ہیں جو انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کررہے ہیں۔ یہ ملاقات نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں ہوئی ۔ دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔