یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27فیصدکااضافہ

133
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 727ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 574ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اگست میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکاحجم 376ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 351ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 291ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.937ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.124 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 44فیصدزیادہ ہے۔