مظفرآباد۔14مارچ (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہتر انداز میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ یورپی یونین کے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور پولیٹیکل قونصلر رقیے کمورکو سے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک حل طلب مسئلہ ہے،اس لئے یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔