یورپی یونین میں موسم گرما کے اوقاتِ کار پر عملدرآمدکے خاتمے کا قانون منظور

87

برسلز ۔ 10 فروری (اے پی پی) یورپی یونین میں موسم گرما کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد کے خاتمے کا مسودہ قرار داد پارلیمنٹ سے منظور کرلیا گیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میںاس قانون کے حق میں384 اور مخالفت میں 153ووٹ ڈالے گئے جبکہ 12 رائے دہندگان غیر جانبداررہے۔نئے قانون کے تحت ہر برس ماہ مارچ اور اکتوبر میں وقت کی تبدیلی پر غور کیے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔