برسلز ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ملکوں کے حکام نے غیر معینہ مدت تک ترکی کے اپنے دورے منسوخ کر دیئے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں انقرہ کی کمزوری کے بعد یورپی یونین کے تمام رکن ملکوں کے حکام نے غیر معینہ مدت تک ترکی کے اپنے دورے منسوخ کر دیئے ہیں