22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین نے شام کے خلاف تمام اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لئے...

یورپی یونین نے شام کے خلاف تمام اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی

- Advertisement -

برسلز۔29مئی (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک نے شام پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے ،سوائے ان پابندیوں کے جوسکیورٹی بنیاد پر عائد ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کاجا کیلس نے کہا ہے کہ جنگسے تباہ حال ملک شام کی تیزی سے تعمیر نو کو آسان بنانے کےلئےشام کا مرکزی بینک اور دیگر قرض دہندگان ایک بار پھر یورپی مالیاتی منڈی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ یورپی یونین کے آفیشل جرنل میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گا اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے بلاک کے پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے کئے گئے سیاسی فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بالکل درست ہے۔اس تاریخی وقت میں یورپی یونین کے لئے شام کی بحالی اور تمام شامیوں کی خواہشات کو پورا کرنے والی سیاسی منتقلی کی حقیقی حمایت کرنا شامل ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین تبدیلی کے شراکت دار کے طور پر اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے جو شامی عوام کو ایک نئے، جامع، پرامن شام کی تعمیر نو میں مدد کرتا ہے۔ گزشتہ روز کئے گئے فیصلے سے ان افراد اور تنظیموں کے خلاف پابندیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جن کا تعلق گزشتہ حکومت سے ہے ۔ مزید برآں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اندرونی جبر کے لئے استعمال ہونے والی اشیا اور ٹیکنالوجیز کی برآمد پر پابندیاں فی الحال نافذ العمل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602629

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں