25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین نے مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے اضافی رقوم...

یورپی یونین نے مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے اضافی رقوم کی فراہمی پر اتفاق کر لیا

- Advertisement -

برسلز ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں اتفاق کر لیا گیا ہے کہ بریگزٹ میں تاخیر ممکن ہو سکتی ہے۔ اس دوران بریگزٹ مذاکراتی عمل میں لندن حکومت اور یورپی یونین میں پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ برسلز میں ہونے والے اس اجلاس میں یورپی رہنماو¿ں نے مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی خاطر اضافی رقوم فراہم کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ اس تناظر میں یورپی رہنماو¿ں نے مشترکہ حکمت عملی کو اہم قرار دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں