یورپی یونین نے پابندیاں ختم کرنے سے متعلق وینزویلا کی درخواست مسترد کردی

70

برسلز۔ 21 ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین کی اعلی عدالت نے وینزویلا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ برسلز کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کیا جائے، یہ پابندیاں ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال خراب ہونے کے سبب عائد کی گئی تھیں ۔ واضح رہے کہ دو برس سے زیادہ عرصے سے جاری سنگین سیاسی بحران نے پہلے ہی وینزویلا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔یورپی یونین کی دوسری بڑی عدالتی اتھارٹی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولس میدورو کی حکومت کے وکلاء کی جانب سے یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کو منسوخ کرانے کی کوشش ناقابل قبول ہے،ان پابندیوں کے تحت یورپی کمپنیاں متعین مصنوعات وینزویلا برآمد نہیں کر سکتیں۔