یورپی یونین کا اسرائیل سے فلسطینی نوجوان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

57

مقبوضہ بیت المقدس ۔4جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نےاسرائیل سے فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافریطا کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کرنے کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان ھارون ابو عرام کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا واقعہ باعث تشویش ہے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ابو عرام کو قتل کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرے اور اس قتل میں ملوث فوجیوں کو سزا دی جائے۔یورپی یونین نےاسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے کو غیرقانونی اور غیر مناسب قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ابو عرام کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ جمعہ کو مسافر یطا میں راہ چلتے ہوئے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔