برسلز ۔ 2فروری (اے پی پی) یورپی یونین کا سربراہ اجلاس (آج)جمعہ کو مالٹا کے دارالحکومت میں شروع ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین کا اجلاس شروع ہونے سے قبل یورپی لیڈروں کے نام لکھے گئے اپنے ایک خط میں کہا کہ اجلاس کا خاص موضوع ’یورپی یونین کا مستقبل‘ تجویز کیا جا چکا ہے۔ مالٹا میں یونین کے ستائیس رکن ملکوں کے رہنما شریک ہوں گے۔