33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین کا سوڈان کے لیے 106 ملین یورو امداد کا اعلان

یورپی یونین کا سوڈان کے لیے 106 ملین یورو امداد کا اعلان

- Advertisement -

خرطوم ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین نے سوڈان کے لیے 106 ملین یورو امداد کا اعلان کر دیا۔ اس امدادی پیکج کا اعلان سوڈان کے دورے پر گئے ہوئے یورپی کمشنر برائے انسانی امداد کرسٹوس اسٹیلیانیڈیس نے کیا۔ یورپی کمیشن نے گزشتہ روز پیر 23 اکتوبر کو سوڈان کے لیے 106 ملین یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم 48 لاکھ لوگوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی مالی امداد کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اِس امدادی پیکج کا اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ سوڈان کے لیے عالمی سطح پر امداد دینے والے ممالک اور اداروں کی جانب سے مناسب فنڈز وصول نہیں ہو سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=74874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں