یورپی یونین کا مشرق وسطیٰ میں سپین امن کانفرنس کی تجویز پر اتفاق

67
یورپی یونین کا مشرق وسطیٰ میں سپین امن کانفرنس کی تجویز پر اتفاق

برسلز ۔28اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں سپین کی امن کانفرنس کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کےمطابق مجوزہ کانفرنس 6ماہ تک اسرائیل اور حماس کے درمیان تصادم روکنے کےلیے ہو گی۔

سپین کے قائم مقام وزیر اعظم پیدروسینچیزنےبتایا کہ یورپی یونین کےاجلاس میں سپین نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے تاکہاموات میں اضافے کو روکا جا سکے۔

تاہم کئی یورپی ممالک نے اس مطالبے کی مخالفت کی ہے ، جس کی وجہ سے یورپی یونین کی جانب سے متفقہ طور پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ سامنے نہیں آ سکا۔پیدروسینچیز نے کہا اس کے باجود یورپی یونین کے ممبران نے جنگ میں وقفہ کرنے ،

غزہ کے لیے امداد بھجوانےکے لیے راہداری کھولنے پر اتفاق کیا ہے ۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں یورپی یونین کے ممبران نے متبادل تجویز کے طور پر میڈرڈ امن کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ یہ مجوزہ کانفرنس مسئلے کے لیے دو ریاستی حل کی طرف ایک نیا قدم ہوگا۔