یورپی یونین کا مصر کو 8 ارب ڈالرکا امدادی پیکج دینے کا عندیہ

173
European Union
European Union

برسلز۔14مارچ (اے پی پی):یورپی یونین نے مصر کو 8 ارب ڈالرکا امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق یورپی یونین بڑے افریقی عرب ملک مصر کو 8 ارب ڈالر سے زائد کا امدادی پیکج دینے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ مصری معیشت کو غزہ میں اسرائیلی جنگ اور سوڈان میں جاری تصادم کے دوران سنبھالا دیا جا سکے۔مصر کے حوالے سے یورپی یونین کو خدشہ ہے جہ دونوں طرف سے جنگی اثرات مصری معیشت کے بحران کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پیکج پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کی ضرورتوں کے لیے بھی ہے نہیں ۔ واضح رہے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا دیر لیین اس سلسلے میں 17 مارچ کو مصرکے دورے پر پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یونان، اٹلی اور بیلجئیم کے وزرائے اعظم اس سلسلے میں امدادی پیکج کو حتمی شکل دیں گے اور ایک باضابطہ معاہدے کے تحت یہ خطیر رقم مصر کو فراہم کی جائے گی۔