برسلز۔2جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کلاس نے نیو اورلینز میں نئے سال کا جشن منانے والے ہجوم پر ہونے والے مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جا کلاس نے کہا، "میں نیو اورلینز میں نئے سال کا جشن منانے والوں پر جان بوجھ کر کیے گئے حملے سے بہت افسردہ ہوں۔اس طرح کے تشدد کی کوئی معافی نہیں ہے۔ حکام اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم اس افسوسناک گھڑی میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایف بی آئی کی جانب سے مشتبہ شخص کی شناخت امریکی شہری کے طور پر کی گئی ہے جس نے کم از کم 10 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ بعدازاں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ان کے ٹرک اور نیو اورلینز کے فرانسیسی کوارٹر کے آس پاس سے ممکنہ طور پر دیسی ساختہ بم ملے ہیں۔