اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹ و پروپیگنڈا کا پول کھول دیا ہے ، پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان، افواج پاکستان ، سی پیک اور پاکستانی معیشت کو نشانہ بنا کر عدم استحکام سے دوچار کرنا اور کشمیر کاذ کو نقصان پہنچانا تھا، ہمارے کچھ نادان دوست بھی اس مہم کا حصہ بنے جو بھارتی نیٹ ورک 15 سال سے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کر نے کے لئے چلا رہا تھا، جعلی این جی اوز اور بھارتی میڈیا نے116 ملکوں میں پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کیا ، پی ڈی ایم کا بیانیہ بھی بھارتی عزائم کو تقویت دیتا ہے، 54 سال میں پہلی باروزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے کشمیری عوام کا سفیر بن کر دنیا کو بھارتی ناپاک عزائم سے اگاہ کیا ، اسلاموفوبیا پر بات کرکے اسلامی دنیا کی ترجمانی کی، وزیراعظم عمران خان کے آنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے اور آج پاکستان کو دنیا بھر میں سیاحت اور امن کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی گمراہ کن پراپیگندے کے حوالے سے رپورٹ منطر عام پر انے کے بعد بھی ہمارے نادان دوستوں اور پی دی ایم نے بھارت مخالف ایک لفط زبان سے نہیں نکالا۔ وفاقی وزیر نے دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اختر کی گفتگو کا ویڈیو کلپ بھی میڈیا سے شیئر کیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ بطور وزیر اعظم نوازشریف کی دفتر خارجہ کو ہدایت تھی کہ کلبھوشن یا بھارت کے حوالے سے بات نہیں کرنی اور نہ خود کبھی کلبھوشن کا نام لیا۔ انہون نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی کو شادی میں بلانے والوں اورجندال کے دوستوں نے نہ ماضی میں کبھی اس پر بات کی اور نہ ہی ابھی تک اس رپورٹ کے منظر عام پر آجانے کے بعد کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ سابق سیکرٹری کارجہ کا بیان بھی میڈیا کو سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو اور کشمیر کاذ کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح یہ بھارتی نیٹ ورک کام کر رہا تھا اور کون کون سے ٹول استعمال کئے گئے کون کون سی این جی اوز کو پاکستان مخالف ایجنڈے اوربیرون ملک بلوچستان اور پاکستان مخالف جعلی مظاہرے کس طرح کئے جاتے تھے وہ تمام تفصیلات بھی جلد قوم کے سامنے لائیں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سینٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے چاہتے ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن ہر قسم کی چمک اور دھاندلی سے پاک ہوں لیکن پی ڈی ایم اور اپوزیشن اس کی مخالفت کر رہے ہیں، اس سے قبل فیٹف پر جو اپوزیشن نے مخالفت کی وہ بھرت کے انہی عزائم کی تکمیل کے لئے تھی جس کے ذریعے بھارت پاکستان کو گرے سے بلیک لست مین لے جانا چاہتا تھا۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ یورپی یونین کی رپورٹ نے جہاں پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹ و پروپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے وہاں ان نادان دوستوں کو بھی بے نقاب کیا ہے جو بھارت دوستی میں اس پروپیگنڈے کو تقویت دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی نیٹ ورک 15 سال سے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کر رہا تھا۔بھارت نے جعلی این جی اوز اوربھارتی میڈیا کے ذریعے 116 ملکوں میں پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ بھارت جعلی این جی اوز کے ذریعے مختلف ملکوں میں پاکستان مخالف مظاہرے بھی کراتا رہا، جعلی بھارتی نیٹ ورک کا بنیادی مقصد پاکستان کی عسکری اور سول قیادت کو بدنام کرنا تھا، بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم میں شامل رہا۔ پی ڈی ایم کے کسی رہنما نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈ پر کوئی بات نہیں کی جبکہ انہیں یورپی یونین کی رپورٹ پر کھل کر بیان دینا چاہئے تھا۔ مراد سعید نے کہا کہ سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط بھی شریف خاندان کے بھارت میں کاروبار پر کھل کر بات کر چکے ہیں گذشتہ دور کے حکمرانوں نے ملک کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور بھارت کے ساتھ کاروبار کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے اور آج پاکستان کو دنیا بھر میں دہشت گردی کے حوالے سے نہیں بلکہ سیاحت کے حوالہ سے جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کشمیر کا سفیر بن کر عالمی فورم پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، وزیراعظم نے نئے دور کے ہٹلر مودی کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اوردنیا کو بتایا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالہ سے دنیا بھر میں سرفہرست ہے، بھارتی اور اسرائیلی لابیاں پاکستان کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا، بھارتی جعلی سوشل اکاﺅنٹس کے ذریعے مسلسل سی پیک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے