یورپی یونین کی پیرو میں مظاہرین کی ہلاکتوں پراظہار تشویش ،پر امن رہنے کی اپیل

102

برسلز۔20دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین نے پیرو میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پُر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بلاک نے جاری بیان میں کہا کہ یورپی یونین کسی قسم کے تشدد اور طاقت کے غلط استعمال کی مذمت کرتی ہے۔

بیان میں ان رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیا جن میں بتایا گیا تھا کہ مظاہروں کے دوران اب تک 2 درجن سے زائد شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ بیان میں تشدد کو روکنے کے لیے بات چیت سے معاملات کو حل کرنے پر زور دیا۔ پیرو کے انسانی حقوق کے محتسب کے دفتر کے مطابق ہلاکتوں کے علاوہ مظاہروں کے دوراں تشدد سے 646 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 290 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیرو کی نئی صدر ڈینا بولوارتے سے بات کی ہے اور ان پر اصلاحات پر عمل کرنے اور مفاہمت پر توجہ دینے پر زور دیا ۔یاد رہے کہ پیرو میں یہ مظاہرے بائیں بازو کے سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کی برطرفی کےاور ان کی گرفتار کے بعد میکسیکو سمیت بائیں بازو کے لاطینی امریکی اتحادیوں کے ساتھ ساتھ ہزارو ں حامی ان کی رہائی کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔