انقرہ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ترک وزےر خارجہ میلوت کیواسوگلو نے کہاہے کہ کہ اگریورپی یونین ترکی کے خلاف مزےد پابندےاں عائد کرتی ہے تو ہمیں اس کا جواب دینا پڑے گااور ےہ کہ ترکی خود کو یونان اور قبرص کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا ۔ انہوں نے یہ بات انقرہ مےں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورریل کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ میلوت کیواسوگلو کی طرف سے ےہ بےان اُس وقت سامنے آےا جب گذشتہ ہفتے فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے وزراء 13 جولائی کو قبرص اقتصادی زون میں ترکی سے متعلق اقدامات کے علاوہ ترکی پر نئی پابندیوں عائد کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، ترکی نے اس پر ردعمل دےتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیںلیکن اگر یورپی یونین ترکی کے خلاف مزےد پابندےا ں عائد کرتی ہے تو ہم اس کا جواب دینے پر مجبور ہوں گے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوجائے گی اور اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ہم یورپی یونین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ کے حل کا حصہ بن سکے ۔