اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41.7 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں یورپی یونین میں شامل ممالک جرمنی،فرانس، ہالینڈ،سپین، اٹلی،یونان، سویڈن،ڈنمارک،آئیرلینڈ اوربیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے 289.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 155.8ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ دسمبر2020 میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 57.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، دسمبر2019 میں ان ممالک میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 30.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرارسال کرنے کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں جاری مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے، مالی سال کے پہلے نصف میں سمندرپارپاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.9 فیصدزیادہ زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔