اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعدادوشمارکے مطابق جون 2023 میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 277.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی کے مقابلہ میں 11.39 فیصدزیادہ ہے، مئی میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 249.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے،گزشتہ سال جون میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 285.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جورواں سال جون میں کم ہوکر277.6 ملین ڈالرہوگیا، گزشتہ مالی سال کے دوران یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 3.120 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.2 فیصدکم ہے، مالی سال 2022 میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 3.361ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔