یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران نموریکارڈ

125
ڈالرکازرمبادلہ

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی): یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے اگست کے دوران 290 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے

گزشتہ سال اگست میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 279 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، جولائی کے مقابلہ میں اگست میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پردوفیصدکی ہوئی ہے، جولائی میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 284 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جواگست میں بڑھ کر290 ملین ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 574 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے برابرہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 574 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔