یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران 23.8فیصدکی نمو ریکارڈ

173
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024 میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 350.9 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.8 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال جولائی میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم283.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوںپر6.30 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جون میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 330.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر350.9 ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر47.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔