35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین کے ٰ رہنماو¿ں کی امریکی صدر سے ملاقات آئندہ ماہ...

یورپی یونین کے ٰ رہنماو¿ں کی امریکی صدر سے ملاقات آئندہ ماہ ہو گی

- Advertisement -

برسلز ۔ 7 جون(اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما جولائی میں پولینڈ کے دورے کے دوران یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹ±سک اور یورپی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اِس ملاقات کا اعلان یورپی کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔ یہ ملاقات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رواں برس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہو گی۔ اس ملاقات میں سیاسی و اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ براعظم یورپ کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بھی توجہ مرکوزی کی جائے گی۔ کمیشن کے بیان کے مطابق اِس ملاقات میں مہاجرین کے بحران اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتر ی پر بھی غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیٹو کے رکن ملکوں کے رہنماو¿ں کا دو روزہ سربراہ اجلاس 8 اور9 جولائی کو وارسا میں ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں