یورپی یونین کے گولڈن ویزہ پروگرام پر شدید تنقید

64

برسلز ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مختلف گروپوں نےیورپی یونین کے گولڈن ویزہ پروگرام پر شدید تنقید کی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ایک درجن سے زیادہ ممالک نے ایسے پروگرام متعارف کرا رکھے ہیں، جن کے تحت دولت مند افراد ان ممالک میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے وہاں کا رہائشی پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مختلف گروپوں کا کہنا ہے کہ دولت مند افراد کو یورپی یونین کے ان ممالک کی طرف سے اپنے پاسپورٹ بیچنے اور رہائشی پرمٹ فراہم کرنے سے منی لانڈرگ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور ان میں سے کئی ممالک کی اسکیمیں اچھے طریقے سے نہیں چلائی جا رہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور گلوبل ویٹنس کی طرف سے جاری کردہ اس مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھاری سرمایہ کاری کے بدلے شہریت حاصل کرنے کی ایسی سکیمیں یورپ کے تیرہ ممالک میں جاری ہیں۔