- Advertisement -
لندن ۔ 21 جنوری (اے پی پی) یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور امریکی صدر کے خلاف مواخذے سے پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1559.99 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے معمولی تبدیلی کے ساتھ 1560.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1560.21 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1560.30 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=184778
- Advertisement -