- Advertisement -
ماسکو۔26 اکتوبر(اے پی پی)روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپ میں نئے میزائلوں کی تنصیب کی صورت میں روس بھی اس کا اسی شکل میں جواب دیا جائے گا ۔ صدر پیوٹن نے اٹلی کے وزیر اعظم گیوسیپے کونتے کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکا کے "درمیانی مسافت کے جوہری میزائل سمجھوتے ” سے دستبردار ہونے سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپ میں نئے میزائلوں کی تنصیب کی صورت میں روس بھی اس کا اسی شکل میں جواب دیا جائے گا۔پیوٹن نے کہا ہے کہ اس سے قبل امریکا نے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم سمجھوتے کو ختم کیا اور اب درمیانی مسافت کے جوہری میزائل سمجھوتے کو ختم کر دیا ہے جس پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119113
- Advertisement -