تہران ۔ 10 اگست (اے پی پی) ایران یورپ کو سالانہ تیس ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔ ایران نے یورپ کو سالانہ تیس ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایران میں گیس رسانی کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر عزیزاللہ رمضانی نے ارناکے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ایران 2020 تک سالانہ80ارب مکعب میٹر گیس برآمد کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقدار میں سے 50 ارب مکعب میٹر گیس ہمسایہ ملکوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔ایران کی قومی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر نے یورپ کے لئے گیس کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران 2020 تک سالانہ 30 ارب مکعب میٹر گیس یورپ کو سپلائی کرنے کی گنجائش رکھتا ہے