یورپ کی اہم سٹاک مارکیٹس میں تیزی

87

لندن ۔ 06 فروری (اے پی پی) یورپ کی اہم سٹاک مارکیٹس میں پیر کو ابتدائی کارو باری سرگرمیوں کے دوران حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا ۔لندن کا ایف ٹی ایس ای۔100 انڈیکس 7189.73 پوائنٹ پر فلیٹ رہا۔یورو زون میں فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس۔30 انڈیکس 0.2 فیصد گر کر 11628.03 پوائنٹ رہا۔پیرس کا سی اے سی۔ 40 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھنے کے بعد 4829.68 پوائنٹ پر آرہا۔