- Advertisement -
برسلز ۔ 5 مئی (اے پی پی) یورپ کے مرکزی بنک نے کرنسی نوٹوں کے غیرقانونی اور دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کی روک تھام کے لیے 500یورو مالیت کے نوٹوں کا اجراء مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔سینٹرل بنک کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ مانیٹری انسٹیٹیوشن کونسل کی جانب سے پانچ سو یورو مالیت کے کرنسی نوٹ مزید نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پہلے سے موجود کرنسی نوٹوں کے ذریعے لین دین کیا جاسکے گا۔اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے کچھ عرصہ پیشتر ”یورو 500 کرائم“ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 500 یورو مالیت کے کرنسی نوٹ دہشت گردوں کو رقوم می منتقلی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3591
- Advertisement -