35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںیوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9ماہ...

یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9ماہ میں کمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکرستمبر2024تک کی مدت میں ملک میں 4573000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے،

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 4945000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، ستمبرمیں ملک میں 365000ٹن یوریا کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 35فیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 564000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

- Advertisement -

اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 999000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6فیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 1001ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی تھی، ستمبرمیں ملک میں 143000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 35فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 106000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں