23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوریا کھاد زخیرہ کرنے والے آڑھتی پر چھاپہ،2 لاکھ روپے جرمانہ،گودام سیل

یوریا کھاد زخیرہ کرنے والے آڑھتی پر چھاپہ،2 لاکھ روپے جرمانہ،گودام سیل

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 24 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید کی بروقت بڑی کاروائی، یوریا کھاد بلیک کرنے والے آڑھتی کے خفیہ گودام پر رات گئے چھاپہ، ٹرک سے اترتی کھاد پکڑ لی، دو لاکھ روپے جرمانہ، گودام سیل کر دیا۔تحصیل چوک سرور شہید میں کھاد مافیا یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے بلیک میں من مانے نرخوں پر کھاد فروخت کر رہا ہے،جس کی وجہ سے کسان سخت پریشانی کا شکار ہیں،کھاد مافیا رات کی تاریکی میں یوریا کھاد اپنے خفیہ گوداموں میں منتقل کر کے ناجائز طور پر زخیرہ کر لیتا ہے اور پھر مجبور کسانوں کو سرکاری نرخ 3400 روپے فی بیگ یوریا کھاد کی بنائے 4000 روپے فی بیگ فروخت کرتا ہے

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوک سرور شہید محمد اویس مانگٹ نے مخبر کی اطلاع پر گزشتہ شب رات گئے چوک سرور شہید کے نواحی علاقے میرپور بھاگل کے آرھتی اسلم خان پٹھان کے خفیہ گودام پر چھاپہ مارا جہاں یوریا کھاد سے لدے ٹرک سے کھاد کی بوریاں گودام میں منتقل کی جا رہی تھیں،اسسٹنٹ کمشنر محمد اویس مانگٹ نے گودام کے مالک اسلم خان کو کھاد کی ناجائز زخیرہ اندوزی کرنے پر موقع پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کر کے گودام سیل کر دیا ہے

- Advertisement -

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی انتظامیہ کی زمہ واری ہے اور کھاد ناجائز طور پر زخیرہ کرنے،مصنوعی قلت پیدا کر کے بلیک میں مہنگی فروخت کرنے والے کھاد ڈیلرز اور دوکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں