اسلام آباد ۔ 26نومبر (اے پی پی) یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی اور گندم کی کاشت کے موسم کے نتیجہ میں یوریا کھاد کی فروخت میں اکتوبر2016کے دوران 83فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 3لاکھ 60ہزارٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف زرعی پیکیجز کے باعث کھاد کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں اس کی فروخت بڑھی ہے اور اکتوبر کے دوران یوریا کھاد کی مقامی فر وخت میں 83فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔