23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورینیم افزودگی سرخ لکیر ، اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں، ایران

یورینیم افزودگی سرخ لکیر ، اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں، ایران

- Advertisement -

تہران۔2جون (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی نہ صرف ایران کا بنیادی حق ہے بلکہ یہ ملک کے جوہری پروگرام کی اساس اور سرخ لکیر ہے جس پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے گزشتہ روزایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نےواضح کیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی نہ صرف ایران کا بنیادی حق ہے اس حق سے ایران کو محروم کرنے یا اس میں مداخلت کی کسی ملک کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں جوہری سرگرمیاں ایک متعین دائرے میں اور بین الاقوامی ضوابط اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افزودگی کے بغیر ایندھن کا مکمل سائیکل ممکن نہیں اور نہ ہی جدید تحقیقات کا سلسلہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا اہم مرحلہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئسوٹوپ(ہم جا) کی علیحدگی جو جوہری ادویات، حساس آلات کے نظام اور صحت و صنعت سے جڑی دیگر سٹریٹجک مصنوعات کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے بھی یورینیم کی افزودگی کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افزودگی کی ٹیکنالوجی صرف تکنیکی ضرورت نہیں بلکہ ایک سٹریٹجک انتخاب ہے، جو معاشرے کو خدمات فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں جوہری علم سے فائدہ اٹھانے کے لئے ناگزیر ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں