اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ بلاول یا زرداری کا بنتا ہے جن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز تشریف نہیں لائے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں یوسف رضا گیلانی کے استعفی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپنی جماعتوں کی لیڈرشپ کے کرتوتوں سے پریشان بھی ہے اور شرمندہ بھی، بہرحال ان جماعتوں میں تبدیلیوں کا سفر خوش آئند ہے۔