یوسف رضا گیلانی کا صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

108

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ ڈائریکٹوریٹ میڈیا ونگ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم صدیق الفارق کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا

کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ جمہوریت کیلئے صدیق الفاروق کی قربانیاں اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق