- Advertisement -
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):یوم آزادی معرکہ حق کے حوالہ سے عوام نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ یومِ آزادی صرف جشن نہیں، قربانیوں کے تسلسل کی عظیم داستان ہے جو تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے اور ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر عوامی حلقوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہماری ہر خوشی ، ہر کامیابی پاکستان کےنام ہے۔شہریوں نے ارض وطن کے ساتھ محبت اور بھر پور جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی دنیا میں، اے پاکستان، تو ہی ہماری پہچان ہے، ہمارے دل کی ہر دھڑکن کا نام پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ روح اور دل کبھی جدا نہیں ہوسکتے، ہمارا پیشہ کوئی بھی ہو لیکن مقصد ایک ہے۔
- Advertisement -