یومِ تکبیرکے تاریخ ساز موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح اہم سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا،پاکستان کاایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے وجود میں آ یا،یہ جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے،اس پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جوخطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری تھا،وزیراعظم محمد نواز شریف کا یوم تکبیر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔27 مئی(اے پی پی ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یومِ تکبیرکے تاریخ ساز موقع پر میں پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔یہ وہ دن ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا۔جس طرح …

اسلام آباد۔27 مئی(اے پی پی ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یومِ تکبیرکے تاریخ ساز موقع پر میں پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔یہ وہ دن ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا۔جس طرح پاکستان کے قیام کا اعزاز مسلم لیگ کو حاصل ہے، اسی طرح اس کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی سعادت بھی مسلم لیگ کے حصے میں آئی۔ یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کوبیرونی خطرات سے بچانے کے لیے اپنی تیاری پوری رکھیں تاکہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کر سکے۔پاکستان کاایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے وجود میں آ یا ہے۔یہ جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے۔اس پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جوخطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری تھا۔جنوبی ایشا کے ممالک جس عدم تحفظ میں مبتلا تھے، اب اس سے نکل آئے ہیں۔یہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی برکت ہے۔

Leave a Reply