24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںیومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ایس ایس پی آفس قمبر میں...

یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ایس ایس پی آفس قمبر میں تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاڑکانہ۔4اگست (اے پی پی):یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات کے تحت شہدائے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایس ایس پی آفس قمبر میں تقریب منعقد کی گئی۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی نے یادگار شہدائے پولیس قمبر شہدادکوٹ پر پھول چڑھائے، سلامی دی، ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداِ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ایس ایس پی آفس قمبر میں شہدائے پولیس قمبر شہدادکوٹ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی گئی اور شہیدوں کی مغفرت و اعلیٰ درجات کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ایس ایس پی کی ہدایات پر ضلع کے مختلف مقامات، چوراہوں، ایس ڈی پی اوز دفاتر، پولیس ہیڈکوارٹر اور تمام تھانوں پہ شہدائے پولیس قمبر شہدادکوٹ کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں۔

ایس ایس پی نے شہدائے پولیس کے گھر جا کر ان کی فیملیز سے ملاقات کی۔ فیملیز میں گفٹ تقسیم کئے اور بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیرا۔ ان کے مسائل سے بھی آگاہ ہوئے اور فوری حل کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی شہدائے پولیس کی فیملیز میں گفٹ تقسیم کئے۔ شہداءکے لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے پولیس ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔شہداءکی قربانیاں ہمارے اوپر قرض ہیں، ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے ہم ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں