37.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںیومِ مزدور غربت اور محرومی کے خلاف قومی عزم کی تجدید کا...

یومِ مزدور غربت اور محرومی کے خلاف قومی عزم کی تجدید کا دن ہے،پالیسی، ہمدردی اور قومی عزم سے غربت کو شکست دی جا سکتی ہے ، سید عمران احمد شاہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ یومِ مزدور غربت اور محرومی کے خلاف قومی عزم کی تجدید کا دن ہے،پالیسی، ہمدردی اور قومی عزم سے غربت کو شکست دی جا سکتی ہے ۔ وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے یوم مئی کے موقع پر جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یومِ مزدور غربت اور محرومی کے خلاف قومی عزم کی تجدید کا دن ہے ، محنت کشوں کی جدوجہد عزت، خود داری اور بہتر مستقبل کے لیے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی امداد کو خود انحصاری کی راہ بنانے پر یقین رکھتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بے نظیر کفالت، نشوونما اور ہنرمند پروگرام عوام کو بااختیار بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کا خواتین اور نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی، ہمدردی اور قومی عزم سے غربت کو شکست دی جا سکتی ہے ، اجرتوں میں بہتری اور ہنر مندی کی تربیت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590799

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں