22.7 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومقومی خبریںیومِ پاکستان ہمارے لیے فخر کا دن ہے، ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا...

یومِ پاکستان ہمارے لیے فخر کا دن ہے، ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کا پیغام

- Advertisement -

پشاور۔ 22 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے 23 مارچ کے تاریخی موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ پاکستان ہمارے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ اسی دن 1940 میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی، جس نے ہمارے پیارے وطن کے قیام کی بنیاد رکھی۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے بزرگوں کے عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی علامت ہے، جنہوں نے ایک آزاد وطن کا خواب دیکھا جہاں انصاف، مساوات اور خوشحالی کا بول بالا ہو۔ ان کی انتھک جدوجہد اور قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں، پاکستان کا قیام جو علامہ محمد اقبال کا خواب تھا،تعبیر ہوا۔

- Advertisement -

آج کے دن ہمیں اپنے قومی سفر کے اس اہم سنگِ میل کو یاد رکھتے ہوئے جمہوریت، ترقی اور قومی یکجہتی کے اصولوں سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ آج کے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں اسی جذبے اور استقامت کی ضرورت ہے، جس نے 1940 میں ہمارے اکابرین کی رہنمائی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ایک مضبوط، خوشحال اور پُرامن پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہوگی. اللہ تعالیٰ پاکستان کو استحکام، امن، ترقی اور اتحاد عطا کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575507

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں