22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںیوم آزادی پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکہ متحد ہو کر...

یوم آزادی پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکہ متحد ہو کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم (ن )کے رہنماملک ابرار نے کہا ہےکہ یوم آزادی پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکہ متحد ہو کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،ہم تین سال میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 76 سال ہو چکے لیکن ملک آج بھی مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ 2018 میں بننے والا حکومتی سیٹ اپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اتحاد کا مظاہرہ اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرے،

- Advertisement -

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت حکومتی اقدامات سے انشاءاللہ جلد بہتری آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج بہتری کی طرف جا رہا اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے ،ہم چیزیں سستی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت کچھ سستا بھی ہو چکا ہے ،ہم تین سال میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں