کراچی ۔ 4 اگست (اے پی پی)آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے ملک کے 70 ویں یوم آزادی پر عوام کے جوش و خروش کو ملکی سالمیت اور بقاءکیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام نے دو ہفتے قبل ہی یوم آزادی کی تیاریاں شروع کرکے ثابت کردیا ہے کہ جذبہءحب الوطنی اور اپنی قابلِ فخر فوج سے عقیدت پاکستانی قوم کے رگ و پے میں سرایت کرچکی ہے۔