یوم آزادی پر مختلف برانڈز کی سیلز

165
Independence Day
Independence Day

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی تقریبات کےموقع پر فیشن برانڈز اور آؤٹ لیٹس کے مختلف خوردہ فروشوں نے خریداروں بالخصوص خواتین کو راغب کرنے کے لیے ملبوسات، جوتوں اور دیگر لوازمات پر اچھی رعایتیں دینا شروع کر دی ہیں۔ہر سال مشہور برانڈز دیگر اہم ایام کی طرح یوم آزادی کے موقع پر اچھی سیلز اور ڈسکاؤنٹ آفرز کی پیش کش کرتے ہیں، جس سے لوگوں کو اگلے پورے سیزن کے لیے اچھا اسٹاک خریدنے کا موقع ملتا ہے۔ اس حوالہ سے اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہینہ ناز نے کہا کہ موسم گرما کے کپڑے اور دیگر موسمی لوازمات پوری قیمت پر خریدنا موجودہ مہنگائی کے دوران محنت کش طبقے کے لیے مشکل ہو گیا ہے، اس لیے ہم ہمیشہ ایسے مواقع کا انتظار کرتے ہیں تاکہ خریداری کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یوم آزادی کی خصوصی سیلز آفرز کے دوران اپنے اور بچوں کے لیے کپڑے خریدتے ہیں۔ایک سرکاری ملازم صنم علی نے کہا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تمام برانڈز کے پیجز کو فالو کرتا ہوں اور جب بھی گرمیوں کے سامان پر ڈسکاؤنٹ اور سیلز کی اطلاع ملتی ہے تو میں فوری طور پر ان کو بڑی تعداد میں خریدنے کے لیے دوڑتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آن لائن فروخت نے خریداری کو بھی پریشانی سے پاک کر دیا ہے اور ہمیں مرطوب موسمی حالات کے دوران بازاروں میں جانے سے بچایا ہے۔

ایک مشہور برانڈ شاپ کے ایک خوردہ فروش ساجد کیانی نے کہا کہ اس وقت اختتامی سیزن کی فروخت کی پیشکش کی وجہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے گرمیوں کے زیادہ سے زیادہ اسٹاک فروخت کرنا ہے۔ اگلے سال کے دوران پرانے ڈیزائن کی اشیاء کو اچھی قیمت پر فروخت کرنا مشکل ہے جبکہ اگلے سال کے لیے اسٹاک کو اچھی حالت میں رکھنا بھی ایک مشکل کام ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کم قیمتوں پر بھی زیادہ سے زیادہ اسٹاک فروخت کیا جائے۔ایک بزنس مین حامد ظفر نے کہا کہ ریٹیلرز کی اکثریت اصل قیمت بڑھا کر اور پھر 20 یا 30 فیصد سیلز پیش کر کے صارفین کی نفسیات سے کھیلتی ہے جبکہ کچھ برانڈز ایسے ہیں جو حقیقی طور پر اچھی ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں اور صارفین کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

حقیقی رعایت ان لوگوں کو موقع فراہم کرتی ہے جو اصل قیمت پر سامان خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ پچھلے کچھ سالوں کے دوران یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے کھانے پینے کی جگہیں اور یہاں تک کہ کیب ہیلنگ سروسز بھی یوم آزادی کی تقریبات کے دوران خصوصی رعایت پیش کرتی ہیں جو کہ ایک صحت مند رجحان ہے۔بہت سارے آن لائن پلیٹ فارم اپنی ایپس کے ذریعے طویل عرصے میں اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنے کے لیے بھاری رعایتیں بھی پیش کر رہے ہیں۔