21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادییوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے جہلم...

یوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے جہلم سمیت تمام تحصیلوں میں تیاریاں بھر پور انداز میںجا ری ہیں ،ڈپٹی کمشنر اقبال حسےن خان

- Advertisement -

جہلم ۔ یکم اگست (اے پی پی) 14اگست یوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں دوسرا اجلاس منعقد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے بتایا کہ جہلم سمیت تمام تحصیلوں میں تیاریاں بھر پور انداز میں مکمل کی جا رہی ہیں ۔ پروگرام ترتیب دیئے جا چکے ہیں ۔7 اگست سے جہلم کے نجی و سرکاری دفاتر میں چراغاں کیا جائے گا اور نجی و سرکاری عمارتوں کا مقابلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میں حصہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ تمام سکول و کالجز کی بلڈنگ پر قومی پرچم بھی لگایا جائے گا۔ جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کے لئے تمام سرکاری افسران کو پاکستانی بیج لگانے کی اور میونسپل کمیٹی کو صفائی ستھرائی کی ہدایت دی۔ انکا کہنا تھا کہ اس مرتبہ جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرجہلم ضیغم نواز، اے سی دینہ امبر گیلانی ، اے سی سوہاوہ ملک اعجاز، اے سی کوآرڈینیشن ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن حسن خالد، ڈی آئی او عثمان سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیز و رحمان اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65405

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں