24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادییوم آزادی کے حوالے سے راولپنڈی میں تقریبات کا انعقاد زور و...

یوم آزادی کے حوالے سے راولپنڈی میں تقریبات کا انعقاد زور و شور جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔12اگست (اے پی پی )یوم آزادی کے حوالے سے ضلعی دفتر بہبود آبادی راولپنڈی میں ضلعی آفیسر شیریں سخن کی قیادت میں مختلف تقریبات کا انعقاد زور و شور اور ملی جذبے کے ساتھ جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی دفتر میں خواتین ورکرز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن ٬ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ظہیر بابر٬ ٹیکنیکل آفیسر صائمہ رشید ٬ تحصیل آفیسر راولپنڈی اظہر محمود٬ ڈیموگرافر امجد حسین ٬ تحصیل آفیسر اکرام الحق ستی نے شرکاءخواتین کو یوم آزادی کے حوالے سے آگاہ کیا ضلعی آفیسر شیریں سخن نے کہا کہ یوم آزادی کو بھرپور اور ملی جذبے سے منا کر ہم آزادی جیسی نعمت کا شکر ادا کر سکتے ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65738

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں