22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںیوم آزادی ہمیں اس قربانی، جدوجہد اور ایمان افروز عزم کی یاد...

یوم آزادی ہمیں اس قربانی، جدوجہد اور ایمان افروز عزم کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا،وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اس قربانی، جدوجہد اور ایمان افروز عزم کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت ہمیں یہ آزاد وطن نصیب ہوا، پاکستان ’’معرکۂ حق‘‘کی علامت ہے جہاں حق و انصاف کی سربلندی، عوام کی فلاح اور قومی وقار کا تحفظ ہمارا عہد ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر تب ہی ممکن ہے جب ہم متحد ہو کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے کام کریں۔ وزارتِ قومی صحت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم ہر پاکستانی کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم اپنے شہدا، بزرگوں اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ، صحت مند اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں